بنگلورو،27؍ستمبر (ایس او نیوز) سابق ریاستی وزیر اروند لمباولی نے کیسر کا شکار بچوں کی زندگی میں خوشیاں لانے میں رینبو چلڈرن اسپتال کی کوشش قابل تعریف ہے۔ رینبو چلڈرن اسپتال کی جانب سے کینسر کے تعلق سے بیداری کے لئے منعقد سائیکل ریلی کو سبز جھنڈی دکھاتے ہوئے لمباولی نے اس خیال کا اظہار کیا اور کہا کہ کینسر کا شکار بچوں کے علاج کے لئے فنڈ اکٹھا کرنے سے غریب خاندانوں میں امید کی کرن جاگے گی۔ انہو ں نے بتایا کہ سائیکلو تھان پروگرام کا افتتاح کرنے انہیں فخر محسوس ہورہا ہے اور رینو چلڈرن اسپتال کی جانب سے سماجی خدمات قابل تعریف ہے۔ اس ریلی میں 100سے زیادہ سائیکلوں نے حصہ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کے تحت عوام کو یہ بتایا جارہا ہے کہ کینسر کا جلد پتا لگا کر اس پر قابو پایا جاسکتا ہے اور فنڈ کے ذریعہ جمع رقم اسپتال میں موجود کینسر کاشکار بچوں کے لئے استعمال کی جائے گی۔ اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر اکشے شیٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کینسر کا اگر ابتدائی مرحلہ میں پتا لگایا تو اس کا علاج کرنا آسان ہوگا،بالخصوص بچوں کو اس مرض سے جلد نجات دلائی جاسکتی ہے۔میاہر کینسر ڈاکٹر وسودھاراو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر ستمبر کو بچوں کے کینسر کے تعلق سے بیداری ماہ کے طو رپر منایا جاتا ہے اور اس مرتبہ رینبو اسپتال نے کینسر کے تعلق سے بیداری کے لئے سائیکلو تھان کاانتخاب کیا ہے اور نڈ اکٹھا کیا جارہا ہے۔ انہو ں نے بتایا کہ کیان کڈس نامی غیر سرکاری ادارہ ملک بھر میں ہزاروں کینسر کا شکار بچوں کا علاج کروارہا ہے اور اس ریلی میں بھی اس کا تعاون حاصل ہے۔